Zameenview.com

Call Contact the business

Zameenview.com Pakistan Today | Latest News from Pakistan

خواتین کی صحت کا خیال رکھنا ان کی ذاتی زندگی کے ساتھ پورے خاندان کی فلاح کے لیے بھی اہم ہے۔ چاہے کوئی خاتون ملازمت کرتی ...
11/10/2026

خواتین کی صحت کا خیال رکھنا ان کی ذاتی زندگی کے ساتھ پورے خاندان کی فلاح کے لیے بھی اہم ہے۔ چاہے کوئی خاتون ملازمت کرتی ہو یا گھر سنبھالتی ہو، غذائیت، جسمانی سرگرمی اور ذہنی سکون کو نظرانداز کرنے سے مختلف صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چند عام بیماریوں اور علامات پر بروقت توجہ دے کر پیچیدگیوں کے خطرات کم کیے جاسکتے ہیں۔

خون کی کمی

خواتین، بالخصوص نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی ایک عام مسئلہ ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی اس کی اہم وجوہات میں شامل ہے، جس سے تھکاوٹ، کمزوری اور روزمرہ سرگرمیوں میں دشواری ہوسکتی ہے۔

مرغی کا گوشت، پھلیاں، دالیں، سبز پتوں والی سبزیاں اور خشک میوہ جات آئرن کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل آئرن کے جذب کو بہتر بناتے ہیں، جبکہ فولیٹ کے لیے سبزیاں، اناج، انڈے، مونگ پھلی اور بیج مفید غذائی ذرائع ہیں۔ مسلسل کمزوری یا خون کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی معائنہ ضروری ہے۔

غذا کے اوقات اور اس کے معیار کا بھی صحت سے تعلق ہے۔ بے قاعدہ کھانے اور ضروری غذائی اجزا کی کمی سے توانائی اور وزن متاثر ہوسکتے ہیں۔ پھل، سبزیاں اور فائبر سے بھرپور اناج متوازن غذا کا حصہ ہیں اور آنتوں کی صحت برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ جلد کی صحت کے لیے بھی مناسب غذائیت اہم ہے، تاہم جلد کے مسائل کو صرف کھانے کے اوقات سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

کیلشیم کی کمی اور کمزور ہڈیاں

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم، وٹامن ڈی اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی اہم ہیں۔ دودھ، دہی اور پنیر کیلشیم کے اچھے ذرائع ہیں، جبکہ مناسب پروٹین اور فاسفورس بھی ہڈیوں کی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ، بالخصوص سنِ یاس کے بعد، ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے صرف درد کو عمر کا معمول سمجھنے کے بجائے ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

وزن میں اضافہ

وزن میں غیر ضروری اضافہ بھی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔ اضافی وزن ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ وزن کو متوازن رکھنے کے لیے باقاعدہ ورزش، مناسب نیند اور متنوع غذا مفید ہیں۔ مرغی، انڈے، دودھ اور دہی، دالیں اور پھلیاں پروٹین فراہم کرتی ہیں اور متوازن خوراک کا حصہ بن سکتی ہیں۔

دل کی صحت اور بلڈ پریشر

دل کی صحت کے حوالے سے بھی خواتین کو محتاط رہنا چاہیے۔ سنِ یاس کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلیاں خون میں چکنائی اور قلبی امراض کے خطرات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ ہفتے بھر میں باقاعدہ جسمانی سرگرمی، فائبر سے بھرپور خوراک اور سیر شدہ چکنائی کی مقدار محدود رکھنا دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی جانچ بھی خطرات کی بروقت شناخت میں مدد دیتی ہے۔

ڈپریشن اور ذہنی صحت

جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ڈپریشن اور اضطراب خواتین سمیت ہر عمر کے افراد کو متاثر کرسکتے ہیں۔ متوازن غذا، مناسب نیند، ورزش اور سماجی تعاون مجموعی صحت کے لیے مددگار ہیں، لیکن مسلسل اداسی، بے چینی یا روزمرہ زندگی میں مشکلات کی صورت میں پیشہ ورانہ مدد لینا ضروری ہے۔

خواتین کے لیے بنیادی پیغام یہی ہے کہ اپنی صحت کو خاندان کی ذمہ داریوں کے پیچھے نظرانداز نہ کریں۔ بروقت معائنہ، متوازن غذا اور صحت مند معمولات کئی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

امریکا کی ریاست آئیڈاہو نے فرنچ فرائز کی سب سے بڑی مقدار تیار کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ آلو کی...
11/10/2026

امریکا کی ریاست آئیڈاہو نے فرنچ فرائز کی سب سے بڑی مقدار تیار کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ آلو کی پیداوار کے لیے مشہور اس ریاست میں آئیڈاہو پوٹیٹو کمیشن اور فوڈ چین ’اسپڈ ڈیڈی‘ نے مل کر تقریباً 668.6 کلو گرام تازہ فرنچ فرائز تیار کیے۔

یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش شہر بوائز میں منعقدہ ’بوائز پوٹیٹو ڈیز‘ کے دوران کی گئی، جس کے نتیجے میں یہ اعزاز آٹھ سال بعد بھارت سے واپس امریکا آ گیا۔

اس بڑے کارنامے کے لیے تقریباً 771.1 کلو گرام آئیڈاہو آلو استعمال کیے گئے جبکہ چھ ڈیپ فرائیرز اور تقریباً 50 افراد نے تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔
اس سے قبل فرنچ فرائز کی سب سے بڑی مقدار تیار کرنے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جہاں 2018 میں تقریباً 658.9 کلو گرام فرنچ فرائز تیار کیے گئے تھے۔

آئیڈاہو نے پہلی مرتبہ 2014 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جب ایگل شہر میں واقع ٹوئن اوکس فارمز نے تقریباً 455 کلو گرام فرنچ فرائز تیار کیے تھے۔ بعد ازاں 2017 میں یونان نے یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ اگلے سال بھارت نے اسے اپنے نام کر لیا۔

آئیڈاہو پوٹیٹو کمیشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمی ہائیہم نے کہا کہ فرنچ فرائز کی سب سے بڑی مقدار تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ آئیڈاہو ہی کے پاس ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق ریاست کو ہمیشہ یقین رہا ہے کہ آئیڈاہو کے آلو بہترین فرنچ فرائز بنانے کے لیے موزوں ہیں، اس لیے یہ اعزاز واپس لانے کا مقصد آلو کے کاشت کاروں اور اس صنعت سے وابستہ افراد کی خدمات کو بھی سراہنا ہے

لاہور: پنجاب میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ...
11/10/2026

لاہور: پنجاب میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث آج سے 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 11، 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح 11 اور 13 اکتوبر کو فیصل آباد، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے بعد واسا کی ہدایت پر نکاسی آب کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہنے سے گریز کریں، غیر ضروری سفر نہ کریں اور خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ آسمانی بجلی چمکنے کی صورت میں کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں  لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتح...
11/10/2026

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، سالک حسین اور عطاء تارڑ سمیت دیگر کابینہ ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق فاٹا اور متصل علاقوں میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہِ دستور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  رتوڈیرو کے جیکب آباد رو...
04/10/2026

لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سےا یک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے علاقے میں قیام امن کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قبائلی تنازعات میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ و...
04/10/2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب پر سکیورٹی کے لیے انحصار کرنے والے ممالک بالآخر اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی میں مشکلات اور بے یقینی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ایران اور امارات کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور تین متنازع جزائر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات میں گریٹر تنب، لیزر تنب اور ابوموسیٰ جزائر پر ایران کے دعوے کو دہرایا اور کہا کہ یہ جزائر ایران کے تھے اور ایران کے ہی رہیں گے۔

انہوں نے امارات کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان جزائر پر ملکیت کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیانات سے جغرافیہ تبدیل نہیں ہوتا۔

یہ تین جزائر خلیج فارس کے ایک اہم حصے میں واقع ہیں اور ایران ان پر اپنا کنٹرول رکھتا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات بھی ان پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتا ہے۔

حالیہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اماراتی حکام نے اس تنازع کو مذاکرات یا عالمی عدالت انصاف کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے پر زور دیا تھا، جبکہ ایران نے اپنے مؤقف میں تبدیلی نہیں کی۔

ایرانی رہنما کے مشیر نے امارات پر اس حوالے سے بھی تنقید کی کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ دورۂ ابوظبی کے تقریباً ایک ہفتے بعد امارات عرب حقوق اور اسلامی یکجہتی کی بات کر رہا ہے۔

ولایتی نے اس طرزِ عمل کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی، جس کی تصدیق اماراتی سرکاری میڈیا نے بھی کی۔
ولایتی نے مزید کہا کہ خطے کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’’درآمد شدہ سکیورٹی‘‘ کی ایک مدت ہوتی ہے اور ہمسایہ ملک موجود رہتا ہے جبکہ باہر سے آنے والا مہمان چلا جاتا ہے۔

ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے دورۂ امارات اور واشنگٹن و ابوظبی کے سکیورٹی روابط کے معاملے پر تہران کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا ضروری ہوا تو ضرور لگائیں گے اور...
04/10/2026

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا ضروری ہوا تو ضرور لگائیں گے اور اگر ایمرجنسی لگی تو میں اکیلا ہی پی ٹی آئی کے لیے کافی ہوں۔
اپنے ایک بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ صدر، وزیرِ اعظم و دیگر ادارے اگر سمجھیں کہ حالات خراب ہیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ ابھی یہ چھپ رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں، میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا، میدان لگا تو ان کو دیکھ لوں گا۔

گورنر نے کہا کہ کیا لانگ مارچ ہو رہا ہے؟ پشاور میں کچھ ہو رہا ہے؟ کوئی بینر دیکھا؟ لانگ مارچ میں صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوابی پار کرکے تو دکھائیں، ایک مہینہ لگ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

انسان نما روبوٹس کی ایک پوری کھیپ نے اپنے تخلیق کاروں کی جانب سے ریٹائر کیے جانے کے بعد پگھلے ہوئے اسٹیل کے ایک بڑے حوض ...
04/10/2026

انسان نما روبوٹس کی ایک پوری کھیپ نے اپنے تخلیق کاروں کی جانب سے ریٹائر کیے جانے کے بعد پگھلے ہوئے اسٹیل کے ایک بڑے حوض میں چھلانگ لگا کر خود کو ختم کر لیا۔

اے روبوٹکس اسٹارٹ اپ فِیگرنے اپنے تقریباً دو سال پرانے F.02 روبوٹس کو تباہ کرنے کے لیے یہ غیر معمولی طریقہ اختیار کیا۔

کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو بریٹ ایڈکاک نے سوشل میڈیا پر صارفین سے پوچھا کہ روبوٹس کو مناسب الوداع کیسے دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول تجویز ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی تھی (جو 1984 کی مشہور فلم دی ٹرمینیٹر میں ایک سائبورگ قاتل کا کردار ادا کر چکے ہیں) کہ انہیں پگھلا دو۔

کمپنی نے امریکا اور میکسیکو کی مختلف دھاتی فاؤنڈریوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی لیتھیم آئن بیٹریوں سے لیس روبوٹس کو اپنی قیمتی مشینری میں ڈالنے پر آمادہ نہ ہوا۔ بالآخر کیلیفورنیا میں قائم فِیگر کو روبوٹس فن لینڈ کے شہر ایمترا کی ایک فاؤنڈری بھیجنا پڑے۔

کمپنی کے مطابق روبوٹس کو پگھلانے کے اس عمل کے لیے خاصی تیاری اور تربیت درکار تھی لیکن یہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

فِیگر کا کہنا تھا کہ کسٹم ایکچویٹرز اور دیگر قیمتی ٹیکنالوجی سے بھرے روبوٹس کے ایک پورے بیڑے کو اختتامی مرحلے تک پہنچانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

یوں دی ٹرمینیٹر کے مشہور ڈائیلاگ ’’I'll be back‘‘ کے برعکس، ان روبوٹس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

چین نے 2028 کے اختتام تک پورے مریخ کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مریخ کی سطح، ...
04/10/2026

چین نے 2028 کے اختتام تک پورے مریخ کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مریخ کی سطح، چٹانوں اور مختلف ارضیاتی خصوصیات کا جامع مطالعہ کیا جائے گا۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر اور تیان وین-3 مشن کے چیف سائنس دان ہو زینگ چیان کے مطابق حاصل ہونے والے نئے سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر ماہرین مریخ کے ارضیاتی ادوار کی درجہ بندی کے لیے چین کا اپنا نظام بھی تیار کریں گے۔

چین کے ژورونگ روور سے حاصل ہونے والی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 3.5 ارب سال قبل مریخ پر برِ اعظمی سطح کا ایک قدیم سمندر موجود تھا۔ سائنس دانوں کو تقریباً 1.6 ارب سال قبل آنے والے ایک مختصر دورانیے کے ممکنہ سیلاب کے شواہد بھی ملے ہیں۔ یہ معلومات مریخ کے نئے ارضیاتی نقشے کی تیاری میں استعمال کی جائیں گی۔

اس منصوبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے مریخ سے حاصل ہونے والے ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا اور سیارے کی مختلف ارضیاتی خصوصیات کی نشاندہی کی جائے گی۔

چین مستقبل میں اسی طریقہ کار کو چاند، زہرہ اور مختلف سیارچوں کی نقشہ سازی کے لیے بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے مریخ کی تحقیق کے مقصد سے بنایا جانے ولا تیان وین-3 مشن 2028 میں روانہ کیا۔

پاکستانی صحافی ریحان طارق کو قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں قبرست...
04/10/2026

پاکستانی صحافی ریحان طارق کو قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں قبرستان میں ایک خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا جس کی جھلک انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

پوڈکاسٹ میں قبرستانوں سے منسلک پراسرار واقعات، کالے جادو اور معجزات جیسے موضوعات پر گفتگو ہو گی، تاہم یہ قسط تاحال جاری نہیں ہوئی۔

قبروں کے درمیان پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کے لیے کوئی دوسری جگہ نہیں ملی؟ جبکہ دوسرے نے لکھا کہ کم از کم مرنے والوں کو تو سکون سے رہنے دیں۔

متعدد صارفین نے قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کو نامناسب اور بے حسی پر مبنی عمل قرار دیا۔

Address

Sheikhupura

Telephone

+923204991866

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zameenview.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zameenview.com:

Shortcuts

Share