Sadqa walfare Foundation

Call Contact the business

Sadqa walfare Foundation ہمارا مقصد صرف یتیموں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

02/11/2026

*صدقہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دارمئ برسوات کے چمکتے ستارے -

الحمدللہ، صدقہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دارمئی سوات آج جس مقام پر کھڑی ہے، یہ کسی ایک فرد کا کام نہیں، یہ ان گمنام ستاروں کی روشنی ہے جنہوں نے اپنے خون پسینے سے اس چراغ کو جلائے رکھا ہے۔

*اس ادارے کے اصل محسن یہی افراد ہیں؟*

جنہوں نے ایک چھوٹی سی سوچ سے بڑا خواب دیکھا۔ نہ ان کے پاس بڑے وسائل تھے، نہ شہرت کی چاہ۔ بلکہ صرف ایک تڑپ تھی کہ ہمارے علاقے کا کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، کوئی یتیم تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اپنی جیب سے، اپنے وقت سے اس بنیاد کو رکھا۔

جو ملک میں ہیں یا پردیس میں، مزدوری کر کے، نوکری کر کے ہر مہینے اپنے حصے کا صدقہ اس فاؤنڈیشن کو بھیجتے ہیں۔ وہ کبھی نام نہیں پوچھتے،۔ ان کا حساب صرف اللہ کے ساتھ ہے۔ یہی لوگ اس ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

صدقہ ویلفیئر فاونڈیشن کی رضاکار گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یا دھوپ، ایک آواز پر راشن کے تھیلے اٹھا لیتے ہیں، یتیم بچوں کو ضروری اشیاء پہنچاتے ہیں، مسجد ومدرسےکے خدمت کرتے ہے۔ان کے چہروں پر تھکن تو ہوتی ہے، مگر دل میں ایک عجیب سکون ہوتا ہے۔

یہ ادارہ اینٹ اور پتھر سے نہیں، ان لوگوں کی دعاؤں سے چل رہا ہے۔ ایک بیوہ کی دعا سے جو کہتی ہے "اللہ میرے بچوں کے کفیلوں کو سلامت رکھے"، ایک یتیم طالب علم کی مسکراہٹ سے جسے نئی اشیاء ضرورت ملی، ایک مزدور باپ کے آنسو سے جس کے گھر مہینے کا راشن پہنچا۔

یہ چمکتے ستارے آسمان پر نہیں، دارمئی اور مختلف علاقوں کی گلیوں میں چلتے پھرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی اس خاموش قربانی کو قبول فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت دے اور اس ادارے کو تا قیامت انسانیت کی خدمت کے لیے آباد رکھے۔ آمین۔۔۔۔
نوٹ ۔۔۔۔۔
اگر کسی بھائ کے تصویر رہ گیا ہوں تو ان کےلۓ معزرت خواہ ہوں ۔۔ازطرف صدقہ ویلفئیر فاونڈیشن دارمئ مٹہ بر سوات

27/10/2026

پروگرام نمبر۔۔37 روزگار پروگرام

انشاءاللہ صدقہ ویلفئیر فاونڈیشن آپ کی تعاون سے بہت جلد  مستحق لوگوں کو روزگار فراہم کریگے۔
09/10/2026

انشاءاللہ صدقہ ویلفئیر فاونڈیشن آپ کی تعاون سے بہت جلد مستحق لوگوں کو روزگار فراہم کریگے۔

09/10/2026

Address

Matta
Swat
2500

Telephone

+923453030096

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadqa walfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadqa walfare Foundation:

Shortcuts

Share