05/10/2026
نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کی جانب سے آج جنرل باڈی گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری عادل نور وزیر فائنانس سیکرٹری آفتاب اور ڈسپلن ہیڈ پاڅون داوڑ سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ گیدرنگ کے دوران تنظیمی امور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ماہانہ سرگرمیوں اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے سٹوڈنٹس پولیٹکس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قوم و وطن کی ترقی میں طلبہ کے سیاسی اور سماجی کردار اور نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گیدرنگ کے اختتام پر این ایس ایم کے نئے یونٹس کے قیام تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے باہمی اتفاق رائے کیا گیا
NSM MULTAN