Property.link

Property.link Deal with all property...Investment at it's Best... Because�Renowned Developer�Near Islm

کراچیجام جمیل لاشاری کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت، سوشل میڈیا پروپیگنڈا فوری بند کیا جائے: آل پاکستان لاشاری بلوچ ہی...
18/07/2026

کراچی

جام جمیل لاشاری کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت، سوشل میڈیا پروپیگنڈا فوری بند کیا جائے: آل پاکستان لاشاری بلوچ ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن

آل پاکستان لاشاری بلوچ ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع ملیر کے صدر ڈاکٹر انور لاشاری نے جام جمیل لاشاری کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر انور لاشاری نے کہا کہ جام جمیل لاشاری ملیر کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے مختلف مواقع پر عوامی اور فلاحی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دانستہ طور پر جام جمیل لاشاری کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جام جمیل لاشاری کے خلاف درج کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو بنیاد بنا کر ان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ ایسے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ ڈاکٹر انور لاشاری کے مطابق کسی بھی شخص کے خلاف بغیر ثبوت الزامات عائد کرنا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قانونی طور پر بھی قابل گرفت عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جام جمیل لاشاری نے اپنی سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں کے تحت مختلف سرکاری اور پولیس حکام سے ملاقاتیں کیں، جو ایک معمول کا اور قانونی عمل ہے۔ ان ملاقاتوں کو غلط رنگ دے کر پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹر انور لاشاری نے مطالبہ کیا کہ جام جمیل لاشاری کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا فوری طور پر بند کیا جائے اور عوام بھی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان لاشاری بلوچ ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے قائدین اور کارکنان کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ہر قانونی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

26/09/2023

Address

Shahra E Faisal
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Property.link posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category